سردی بڑھتے ہی انڈے 5 روپے درجن مہنگے، سبزیوں، پھلوں کے نرخ بھی اوپر
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 7 دنوں کے دوران پرچون سطح پر 12 سبزیوں کی قیمتوں میں 16 روپے کلو تک جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں 5 روپے درجن کا اضافہ ہوگیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آلو کچا ایک روپے اضافے سے 19، پیاز 3 روپے اضافے سے 25، لہسن دیسی 15 روپے اضافے سے 306 کھیرا 6 روپے اضافے سے 33 اروی 2 اضافے سے 42، 6 روپے اضافے سے 33، سیب سفید 4 روپے اضافے سے 51 روپے کلو، سیب امری 6 روپے اضافے سے 64، کینو اول 6 روپے اضافے سے 90 روپے درجن، خربوزہ 5 روپے اضافے سے 58 روپے کل امرود 6 روپے اضافے سے 53 روپے اور انگور 4 روپے اضافے سے 156 روپے کلو جبکہ فارسی انڈے 5 روپے اضافے سے 118 روپے درجن فروخت ہوتے رہے۔