کراچی: امجد صابری قتل کیس میں ملوث دہشت گردوں عاصم کیپری، اسحاق بوبی سکیورٹی رسک قرار، جیل میں مقدمات چلانے کی سفارش
کراچی ( صباح نیوز) معروف قوال امجد صابری اور کئی پولیس و سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کو سنٹرل جیل حکام نے سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے مقدمات عدالت کی بجائے جیل ہی میں چلانے کی سفارش کردی۔ ذرائع کے مطابق جیل حکام نے کالعدم تنظیم کے اسحاق بوبی اورعاصم کیپری کو ہائی پروفائل دہشت گرد قرار دیتے ہوئے عدالت لانے لے جانے سے معذرت کرلی اور عدالت کے پروڈکشن آرڈرز کے جواب میں سکیورٹی رپورٹ جمع کرا دی جس میں ملزموں کو عدالت میں پیش کرنا سکیورٹی رسک قرار دیدیا۔