ملتان، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ ستیل ماڑی کے علاقہ میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرلیا جبکہ اہلکاروں کو بھی معطل کردیا گیا۔ واضح رہے ثناء بی بی نے سی پی او احسن یونس کو دی گئی درخواست میں بیان کیا کہ پولیس کانسٹیبلوں صفدر‘ طارق ظفر نے دیگر ساتھیوں علی اویس اور اسامہ کے ساتھ ملکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کروا دیا اور معطل بھی کر دیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے تمام 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔