• news

میکسیکو: ہوٹل میں فائرنگ‘ خاتون سمیت 4افراد ہلاک

میکسیکو سٹی (آن لائن) میکسیکو کے شمال مغربی بحرالکاہلی ساحل کے معروف سیاحتی علاقے لاس کابوس میں واقع ایک ہوٹل پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور تین مردوں اور ایک خاتون کو ہلاک کر دیا‘ یہ بات حکام نے گزشتہ روز بتائی ہے۔ ہلاکتوں کا واقعہ سان موز ڈیل کالوتر قصبے میں واقع ایک چھوٹے ہوٹل میں پیش آیا ہے جس کا شمار ان قصبوں میں کیا جاتا ہے‘ جو مجموعی طور پر لاس کابوس کہلائے جاتے ہیں۔ یہ علاقہ خاص طور پر امریکی ریاستوں میں بہت مقبول ہے جو یہاں کے سورج سمندر کی تلاطم خیز موجوں کی جھاگ اور ریت کا نظارہ کرنے آتے ہیں۔ ریاست باجا کیلی فورنیا کے حکام نے کہا ہے کہ تین مردوں کی لاشیں ایک کمرے سے ملی ہیں اور خاتون شدید زخمی ہوئی تھی جو ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ جرم کا کوئی مقصد نہیں بتایا گیا ہے۔ دریں اثنا میکسیکو کے حکام اس مسلح شخص کے تعاقب میں ہیں جس نے خاتون نرس کا بھیس بدل کر گوادل جارہ کے شہر میں ایک امریکی قونصلر کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔ گوادل جارہ میں امریکی قونصلیٹ نے گزشتہ روز فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں نیلے لباس پہنے اور وگ پہنے شوٹر کو دکھایا گیا ہے اور جمعہ کو شام 6بجکر 20منٹ پر سنٹر کے گیراج کے باہر انتظار کر رہا ہے وہ اپنی بندوق اٹھاتا ہے اور بھاگنے سے قبل کار پر فائرنگ کرتا ہے ۔ فائرنگ سے کار ونڈر پر گولی کے نشان پڑ گئے۔ جب امریکی قونصلر اپنے دروازے کو کھول رہا ہے۔ مختلف کیمروں کی شوٹنگ ویڈیو سے قبل لمحات میں امریکی عہدیدار شارٹس ٹراﺅزر ٹی شرٹ میں دکھایا گیا ہے۔ امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن نے حملہ آٰور شوئٹر کی اطلاع دینے والے کے لئے بیس ہزار ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے۔
حملہ آور تلاش جاری

ای پیپر-دی نیشن