فوجی عدالتوں کے ذریعے مقدمات نمٹانے سے دہشت گردی کم ہوئی‘ مدت پوری ہونے پر کام بند کر دیا : آئی ایس پی آر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + نیوز ایجنسیاں) آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں نے مقررہ مدت پوری ہونے پر کام کرنا بند کردیا۔ فوجی عدالتیں آئین میں ترمیم کے ذریعے قائم کی گئی تھیں۔ فوجی عدالتوں کے ذریعے مقدمات نمٹانے سے دہشت گرد کارروائیوں میں کمی آئی۔ دو سال میں فوجی عدالتوں کو صوبوں اور وفاق کی جانب سے دہشت گردی کے 274 کیس بھجوائے گئے۔ کیسز میں 161 مجرموں کو موت کی سزا سنائی گئی۔ ان مجرموں میں سے 12 کو پھانسی دی جاچکی ہے۔ فوجی عدالتوں کی جانب سے 113 مجرموں کو قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ ان کیسز پر فوجی قوانین کے تحت کارروائی کی گئی۔ فوجی عدالتوں نے کیسز میں قانونی تقاضے پورے کئے۔ جب عدالتیں قائم کی گئیں اس وقت دہشت گردی بڑھ رہی تھی، ملک میں معمول کا عدالتی نظام اس وقت دباﺅ کا شکار تھا، جج صاحبان اور عدالتی نظام بھی دہشت گردی کا نشانہ بن رہا تھا۔ دہشت گردی کے خلاف مو¿ثر کارروائی کیلئے خصوصی آئینی انتظامات کئے گئے۔