• news

مولانا فضل الرحمن چنبہ ہاﺅس منتقل، کل دوبارہ طبی معائنہ ہوگا

لاہور/ سکھر (خصوصی نامہ نگار + بیورو رپورٹ) جے ےوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کل (منگل) کے روز دوبارہ طبی معائنہ ہوگا جبکہ وہ اس دوران لاہور مےں ہی قےام کرےں گے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الر حمن اتفاق ہسپتال سے لاہور کے چنبہ ہاﺅس منتقل ہو چکے ہےں جہاں ڈاکٹرز نے انکو مکمل آرام کا مشورہ دےا ہے۔ ڈاکٹرز نے15روز کیلئے ہر قسم کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے منع کر دیا ہے۔ سکھر سے بیورو رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے یہودی طاقتیں ملکی سلامتی خود مختاری اور اسلامی تشخص کے خلاف سازشیں کررہی ہیں۔ پی ٹی آئی ان کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے مگر ہم ان سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے لاہورمیںمرکزی میڈیا سیل کے ممبر آغا ایوب شاہ کی قیادت میں سندھ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آغا ایوب شاہ نے انہیں سندھ کے کارکنوں کی جانب سے گلدستہ پیش کیا۔سکھر میں صوبائی ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری مولاناعبدالحق مہر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا جے یو آئی ملک کی سلامتی خود مختاری اسلامی تشخص کے تحفظ او رقومی وحدت کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔ پی ٹی آئی کا ایجنڈا اندرونی نہیں بلکہ بیرونی ہے وہ کبھی تبدیلی کبھی کرپشن، کبھی پانامہ لیکس کی آڑمیںملک میں انتشار پیدا کرکے اپنے یہودی آقاﺅں کے ایجنڈے کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں مگر ہم نے سیاسی میدان میں ان کو ناکام بنادیا ہے آئندہ الیکشن میں ملکی سیاست سے پی ٹی آئی کا وجود ختم ہوجائیگا۔
فضل الرحمن

ای پیپر-دی نیشن