• news

برلن: ٹرک حملے کے مشتبہ ملزم انیس عامری نے پستول ممکنہ طور پر سوئٹزلینڈ میں حاصل کی تھی: جرمن میڈیا

برلن (آئی این پی) جرمن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برلن میں ٹرک حملے کے مشتبہ ملزم انیس عامری نے پستول ممکنہ طور پر سوئٹزلینڈ میں حاصل کی تھی۔ جرمن نشریاتی ادارے” زیڈ ڈی ایف“ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا گزشتہ ماہ دارالحکومت برلن میں ٹرک حملے کے مشتبہ ملزم انیس عامری نے پستول ممکنہ طور پر سوئٹزلینڈ میں حاصل کی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق عامری نے سوئٹزلینڈ کے متعدد دورے کیے تھے اور یہی پستول ٹرک ہائی جیک کرنے میں استعمال کی گئی۔
جرمن میڈیا

ای پیپر-دی نیشن