• news

امریکی کانگریس میں الیکٹورل کالج ووٹوں کی گنتی مکمل،سرکاری طور پر ٹرمپ فاتح قرار

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی کانگریس کے ارکان نے ’الیکٹورل کالج‘ کے ووٹوں کی سرکاری گنتی مکمل کرکے باضابطہ تصدیق کی ہے کہ ری پبلکن پارٹی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ وائس آف امریکہ کے مطابق انتخابی ووٹوں کا شمار 8 نومبر 2016ءکو ہونے والے قومی ووٹوں کے نتائج پر سرکاری مہر ثبت کرنے کا حتمی عمل شمار ہوتا ہے۔ کانگریس کی مشترکہ نشست کے دوران، ڈیموکریٹ ارکان نے ہفتے کے روز ووٹوں کی سرکاری گنتی کے دوران اعتراض اٹھائے، لیکن درکار عددی حمایت نہ حاصل ہونے کے باعث اپنی بات کو منوا نہ سکے۔ حتمی انتخابی گنتی کے مطابق ٹرمپ کو 304 جب کہ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی صدارتی امیدوار کو 227 ووٹ پڑے۔ سات ’الیکٹرز‘ نے دیگر امیدواروں کے حق میں ”احتجاجی ووٹ“ درج کرایا۔گنتی مکمل ہونے پر نائب صدر جو بائیڈن نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے، ٹرمپ کو فاتح قرار دیا۔ صدارتی جیت کے لیے الیکٹورل کالج کے 270 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ٹرمپ اور ا±ن کے منتخب نائب صدر مائیک پینس جمعہ، 20 جنوری کو اپنے عہدوں کا باضابطہ حلف اٹھائیں گے۔

ٹرمپ / فاتح قرار

ای پیپر-دی نیشن