• news

چند روز میں مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے بڑے نام پی پی میں شامل ہونگے: سعید غنی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پیپلزپارٹی سنیٹر سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں پیپلزپارٹی کو مضبوط کریں گے۔ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر سنیٹر سعید غنی نے راشد ربانی اور دیگر رہنما¶ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں ن لیگ اور ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے بڑے نام پیپلزپارٹی میں شمولیت کریں گے۔ انہوں نے کہا آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت کی حیثیت میں سامنے آئے گی۔

سعید غنی

ای پیپر-دی نیشن