• news

نوازشریف کرپشن کے ماہر‘ فضل الرحمن انکے ایجنٹ ہیں‘ جو مرضی کر لیں دونوں بچ نہیں سکتے : پانامہ کیس میں انصاف ہوا تو پاکستان بدل جائیگا: عمران

بہاولپور (نامہ نگار +نیوز ایجنسیاں) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے دھرنے نے قوم کو شعور دےا جھوٹ بول بول کر موٹو گےنگ کی شکلےں بھی بدل گئی ہیں، نواز شرےف نے 30 سال سے کرپشن مےں محنت کر کر کے مہارت حاصل کر لی، آف شور کمپنےوں کے پےچھے اربوں روپے کی جائےداد چھپائی ہوئی تھی، نواز شرےف چوری کر کے پےسہ باہر لے گئے۔ وہ ڈرنگ سٹےڈےم کے ہاکی گراﺅنڈ مےں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ےقےن ہے کہ آپ کا جنون دےکھ کر پاکستان کو کوئی طاقت عظےم ملک بننے سے نہےں روک سکتی۔ نواز شریف نے اپنے بچوں کے نام پر پےسہ رکھا۔ چار لندن مےں فلےٹ ہےں جن کی قےمت چار سو کروڑ روپے تھی۔ نواز شرےف کے پاس جو پےسہ تھا انہوں نے مرےم کے نام پر اس سے پراپرٹی لی۔ میں خواجہ آصف کا بےان پڑھ رہا تھا کہ پانامہ پاکستان کے عوام کا مسئلہ نہےں، اگر پانامہ پاکستان کے عوام کا مسئلہ نہےں ہے تو کیا پھر ہندوستان کے عوام کا مسئلہ ہے۔ مےں نے سنا ہے کہ نواز شرےف کا اےجنٹ فضل الرحمن بن گیا ہے۔ پنجاب کا 57 فےصد ترقےاتی بجٹ لاہور پر خرچ ہوتا ہے، بالخصوص جنوبی پنجاب کے لوگ پےچھے رہ گئے ہےں انہےں کےا ملا، ملتان مےں اےک مےٹرو بن رہی ہے جس کی شاید ضرورت نہےں تھی۔ عمران نے کہا کہ پانامہ کیس میں انصاف ہوا تو پاکستان بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔ سارا کیس یہ ہے کہ نواز شریف نے مریم نواز کے نام پر اپنی جائیداد بنائی۔ اگر اس کیس میں انصاف ملتا ہے تو پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی، پھر کسی طاقتور کی جرات نہیں ہوگی کہ وہ پیسہ چوری کرکے لے جائے۔ ہم لاکھ کوشش کرتے اور دو سو سال بھی محنت کرتے تو نواز شریف کی کرپشن کا پتہ نہیں چل سکتا تھا۔ بھلا ہو پانامہ میں کام کرنے والے ایک ایماندار آدمی کا جس نے ای میلز چرا کر بھانڈا پھوڑ دیا۔ اس نے موزیک فونیسکا کی ای میلز چرائیں اور صحافیوں کے حوالے کر دیں۔ لوگوں میں شعور آ چکا ہے کہ پانامہ میں ٹیکس کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جایا گیا۔ جب کرپشن ہوتی ہے تو قوم غریب ہو جاتی ہے اور ملک چلانے کیلئے قرض کی ضرورت پڑتی ہے۔ آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 20 ہزار کا مقروض ہو چکا ہے۔ کیا یہ چھوٹا سا ٹولہ اس طرح پاکستان کو لوٹتا رہے گا اور پیسہ چوری کرکے باہر لے جائے گا؟ کیا ہم بڑے بڑے لٹیروں کو جیلوں میں ڈالیں گے؟ عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں جن کے نام آئے ہیں ان کو جیل جانا ہوگا۔ پانامہ لیکس میں سیاست نہیں لوگوں نے جرم کیا اس کیس سے شریف خاندان کی سیاست دفن ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا آج پاکستان بدل چکا ہے۔ نواز شریف اور ان کے بچوں نے کبھی تسلیم نہیں کیا کہ مے فیئر فلیٹس ان کے تھے۔ میں نے سنا ہے کہ فضل الرحمٰن نواز شریف کے ایجنٹ بنے ہوئے ہیں، لوگوں کو اکٹھا کر رہے ہیں۔ فضل الرحمٰن سن لو آپ جو مرضی کر لو، جو سونامی آرہا ہے اس سے نہ آپ نواز شریف کو بچا سکیں گے نہ اپنے آپ کو بچا سکیں گے۔ ان کے بچوں کو کھاتے پیتے ہونے کی وجہ سے وزن کم کرنے کیلئے ٹرینر رکھنے پڑے ہیں جبکہ پاکستان کے 45 فیصد بچوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ کیا آپ نکلنے کیلئے تیار ہو؟ پاکستانی کرکٹ ٹیم اس لئے نہیں ہاری کہ پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں ہے۔ بلکہ اس لئے کہ پاکستان میں کرکٹ کا سٹرکچر نہیں ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو میں آپ کو کرکٹ اور سپورٹس کا نظام ٹھیک کرکے دوں گا۔ پھر کوئی پاکستان کو نہیں ہرا سکے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت نے 3 سال میں 9 ہزار ارب روپے کا قرض لیا۔ پانامہ کیس میں منگل کو اپنے دلائل دوںگا۔ قطری شہزادہ ہیلی کاپٹر کیس میں بھی آیا تھا۔ موجودہ دور حکومت میں غریب مر رہے ہیں۔ بہاولپور اور سرائیکی بیلٹ جیسی غربت دنیا میں نہیں۔ ہمارے بچے جعلی ادویات اور دودھ پینے سے مر جاتے ہیں۔ پوری امید ہے پانامہ کیس وزیراعظم کو انجام تک پہنچائے گا۔ پوری کوشش کریں گے کہ انصاف مل جائے۔ خودکش سیاست دان ہوں، اپنا سیاسی تابوت کندھے پر لے کر چلتا ہوں۔ میں نے ساڑھے تین سال جیل کاٹی مگر معافی نہیں مانگی۔ عوام تیار رہیں عمران خان کی قیادت میں ایک اور دھرنا دیں گے۔ 2018ء میں نواز شریف وزیراعظم نہیں ہوں گے۔ امید ہے ہمیں انصاف ملے گا عدالت سے سیاسی تابوت نکلیں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے جلسہ سے خطاب میں کہا کہ نواز شریف کسان پیکیج جھوٹ تھا۔ عمران نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا ہے۔ حکمرانوں کے پاس پیسے کہاں سے آئے کوئی ثبوت نہیں۔ کرپشن کے خاتمہ سے ملکی حالات بدل سکتے ہیں۔ بڑے بڑے لٹیروں کو پکڑے بغیر ملکی حالات تبدیل نہیں ہو سکتے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا بہاولپور کے نوجوانوں نے تاریخ رقم کر دی۔ ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا۔ قانون کی کچہری نے بھٹو کو پھانسی لگایا، عوام نے بری کر دیا۔ پی ٹی آئی اپنا مقدمہ عوامی کچہری میں لے کر آئی۔ عمران نے طاقتور انسان کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کو حساب دینا پڑے گا؟ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا۔ کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے بہاولپور آئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کی 163 سکیموں کا پیسہ لاہور منتقل کیا گیا۔ تحریک انصاف کے جلسے میں پھر بدنظمی دھکم پیل اور خاردار تاروں سے الجھ کر بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ سٹیج سے اعلان کیا گیا کہ کارکن سٹیج کی طرف آئیں اور اگر کانٹوں پر بھی چل کر آنا پڑے تو جہاں تک آواز پہنچ رہی ہے لوگ جلسے میں شرکت کے لئے آئیں۔ سٹیج سے اعلان کے بعد جلسے میں موجود لوگ بے قابو ہو گئے اور رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر آگے کی جانب بڑھنا شروع کر دیا جس کے باعث خاردار تاروں میں پھنس کر بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے۔
عمران خان

ای پیپر-دی نیشن