::سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت آج ہو گی
اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پانامہ لیکس کیس کی 13ویں سماعت آج (پیرکو) ہو گی۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بنچ 2 روز کے وقفے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی آئینی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ امید ہے عمران خان کے وکیل نعیم بخاری آج اپنے دلائل مکمل کر لیں گے جس کے بعد وزیراعظم اور ان کے بچوں کے وکلاءدلائل کا آغاز کریں گے۔
پانامہ کیس