• news

افغان سیکورٹی فورسز کا حقانی نیٹ ورک کے 2اہم پاکستانی رہنماﺅں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

کابل(آئی این پی) افغان سکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں حقانی نیٹ ورک کے 2اہم پاکستانی رہنماﺅں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔اتوار کو افغان خبررساں ادارے ”خا ما پریس “ کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان نیشنل پولیس نے آپریشن کے دوران حقانی نیٹ ورک کے 2سینئر رہنماﺅں کو ہلاک کردیا۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے حقانی نیٹ ورک کے دونوں سینئر لیڈروں کو ننگرہار میں ہلاک کیا گیا ۔بیان میں مزید کہا گیا آپریشن ضلع لالپور کے گاﺅں ناصفئی میں کیا گیا۔دونوں کمانڈروں کی شناخت اومران خان عرف ڈاکٹر زکریا اور شاہین کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔
افغان فورسز

ای پیپر-دی نیشن