جلسہ عدالت پر دباﺅ کیلئے ہے‘ پانامہ کا پاجامہ بن گیا‘ اسی ماہ عمران شیخ رشید کو پہنایا جائیگا : وزرائ
اسلام آباد+ فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی+ ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عمران خان کنفیوز آدمی ہیں، کبھی عوامی عدالت میں اور کبھی آئینی عدالت میں چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان کیس ہارنے لگتے ہیں تو عدالت پر دباﺅ ڈالنے کیلئے جلسے شروع کر دیتے ہیں۔ ان کا جلسہ عدالت پر دباﺅ ڈالنے کیلئے ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے پانامہ کا پاجاما بن گیا ہے۔ اسی مہینے عمران خان اور شیخ رشید کو پہنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ملٹری کورٹس کی کارکردگی بہتر نہیں رہی۔ وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے عمران خان، مریم نواز سے خوفزدہ ہیں۔ عمران خان نے صرف جھوٹ بولنے میں مہارت حاصل کی۔ عمران خان الزامات ثابت کرنے میں پھر ناکام ہو رہے ہیں۔ عمران خان بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں عدالتیں حقائق اور ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلے دیتی ہیں جو عمران کے پاس نہیں جبکہ عمران خان جلسوں اور کنٹینرز پر عدالتیں لگانے کے عادی ہیں۔ این این آئی کے مطابق طلال چوہدری نے کہا ہے عمران خان کی ” ڈیلی ویجز “کی سیاست نے خود ان کی اپنی جماعت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے جس سے اپوزیشن کی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا پارلیمنٹ میں آنا جمہوری عمل کا حصہ ہے اور ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ ایک انٹر ویو میںانہوں نے کہا عمران خان کا کوئی سیاسی وژن نہیں اور وہ الجھی ہوئے شخصیت ہیں اسی وجہ سے ان کے اپنے بہت سے لوگ آئندہ عام انتخابات سے قبل انہیں خیر باد کہنے کا پروگرام بنا چکے ہیں۔ وہ ایک دن ایک بات کرتے ہیںہیں اور ان گرد جمع مفاد پرست ٹولہ ان کے کان میںدوسری بات کہتا ہے تو وہ ان کے پیچھے چل پڑتے ہیں۔ فیصل آباد نمائندہ خصوصی کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاﷲ خاں نے کہا ہے پانامہ کا شکنجہ پاجامہ بن چکا ہے جو اسی ماہ عمران خان اور شیخ رشید کو پہنا دیا جائیگا‘ شیخ رشید شعبدہ باز سیاستدان ہیں ‘ وہ ذہنی طور پر اس قدر بیہودہ گفتگو کرتا ہے اسکا جواب دینا بھی توہین ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کے قومی اسمبلی میں آنے سے اسمبلی کا وقار اور تقدس بڑھے گا ‘ زرداری کا اسمبلی میں آنے کا فیصلہ ان کا جمہوری حق ہے انہیں ضرور اسمبلی میں آنا چاہئے‘ انہوں نے کہا عمران خان کا یہ کہنا ملک میں عام انتخابات 2017ءمیں ہونگے ایک بڑھک سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا۔ 2017ءملک میں بحرانوں ‘ لوڈشیڈنگ کے خاتمے‘ ملک کی تعمیر و ترقی کا سال ہے‘ الیکشن کا سال 2018ءہے ‘ لٰہذا عمران خان ستمبر2018ءمیں الیکشن تک انتظار کریں گے۔ میئر اور ڈپٹی میئر فیصل آباد کے اعزاز میں چوک گھنٹہ گھر میں جلسہ ہوا اور رانا ثناءاللہ کی آمد پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور رانا ثنا اللہ اور دیگر مہمانوں کو بھگی میں بٹھاکر سٹیج پر لایا گیا اور ان کی تاج پوشی بھی کی گئی۔ پنجاب کے وزیرقانون راناثنااللہ خاںنے کہاہے کہ پی ٹی آئی ہماری قیادت پرایک روپے کی بھی کرپشن ثابت کردے تومسلم لیگ ن سیاست سے دستبردار ہو جائے گی۔ جب عمران خان،جہانگیرترین اوران کے والدسے حساب مانگاگیاتوانہیںمشکل ہوجائے گا۔میاںشریف1971سے اربوںروپے کے مالک تھے لیکن ان کاحساب مانگاجاتا ہے۔راولپنڈی کاشیداٹلی مردنہیںخواجہ سراءہے چیلنج دیتاہوںاس کاطبی معائنہ کرایاجاسکتا ہے۔ایساہی حال عمران خان کاہے وہ ریحام خان کے ایک انٹرویوکی مارہیں۔شیخ رشیدکادعویٰ کہ2018کے الیکشن میںمیاںنوازشریف وزیراعظم نہیںہوںگے فضول ہے وہ اپنی زبان کولگام دیں۔
وزرائ/ ردعمل