وزیراعلی جناح ہسپتال میں جاں بحق خاتون کے گھر قصور پہنچ گئے‘ ورثا کو دس لاکھ امداد
لاہور+ قصور (خبرنگار+ نمائندہ نوائے وقت) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے جناح ہسپتال مےں علاج معالجے کی مناسب سہولتےں نہ ملنے کے باعث چند روز قبل جاں بحق ہونےوالی 60سالہ خاتون زہرا بی بی کے گھر ٹبی کمبواںقصور گئے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق خاتون کے غمزدہ بےٹوں، بےٹی اوردےگر لواحقےن سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور ہسپتال میں مناسب علاج معالجہ نہ ملنے کے باعث مریضہ زہرا بی بی کے جاں بحق خاتون کے بیٹوں‘ بیٹی اور دیگر لواحقین کو دلاسہ دےا۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والی خاتون زہرا بی بی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور جاں بحق خاتون کے بیٹوں‘ بیٹی اور دیگر لواحقین کو دلاسہ دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا مجھے اس افسوسناک واقعہ پر جو دکھ اور رنج ہوا وہ میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ آپ کا جرم اس کے سوا کچھ نہیں آپ غریب ہیں۔ آپ کی والدہ کے علاج معالجے میں بے حسی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹر مسیحا کہلانے کے حقدار نہیں۔ آپ کی والدہ کسی وزےراعلیٰ، وزےر ےا افسر کی والدہ ہوتیں تو مےں دےکھتا ان سے ےہ سلوک کےسے ہوتا۔زندگی موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ مےں ہے لےکن زہرا بی بی کو ہسپتالوں مےں انسان تو سمجھا جاتا، ےہ بے حسی، مجرمانہ غفلت اور فرائض کی ادائےگی مےںسنگےن کوتاہی ہے۔ اس سے بڑا ظلم کےا ہوسکتا ہے آپ کی و الدہ کوچار ہسپتالوں کے چکر لگوائے گئے لےکن کسی نے علاج پر توجہ نہےں دی اورجن ڈاکٹروں نے زندگی کا سہارا بننا تھا انہوں نے مرےضہ کے علاج معالجے مےںبے حسی کا مظاہرہ کےا حتیٰ کہ مرےضہ کو فرش پر لٹاےا گےا ےہ ظلم اور زےادتی کی انتہا ہے۔ انہوںنے کہا اس افسوسنا ک واقعہ کی وزےراعلیٰ معائنہ ٹےم سے انکوائری کرائی جا رہی ہے اور رپورٹ کی روشنی مےں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور رپورٹ کی سفارشات پر سختی سے عملدرآمد ہوگا‘ غفلت اورکوتاہی کے ذمہ دار سزا سے نہےں بچ پائےں گے جو بھی ذمہ دار پائے گئے انہےں قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں ٰ نے کہا مریضہ کو فوری طبی سہولتوں کی فراہمی میں بھی کوتاہی برتی گئی بلکہ اسے فرش پر لٹا کر انتہائی غیرذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ، مسیحا اور شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے افراد سے ایسے غیرانسانی سلوک کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ علاج معالجے مےں مجرمانہ غفلت اورکوتاہی کے باعث آپ کی پےاری والدہ دنےا سے چلی گئیں لےکن مےں ہسپتالوں مےں اےسی مجرمانہ غفلت کسی صورت برداشت نہےں کروں گاکےونکہ فرش پر مریضہ کو لٹانا بدترین نااہلی اور فرائض سے غفلت ہے اور مےں محکمہ صحت کو ٹھےک کر کے دم لوں گا۔ وزےراعلیٰ نے کہا وزےراعظم محمد نوازشرےف نے آپ کی والدہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کےا ہے اور مےں وزےراعظم کی جانب سے آپ کے ساتھ دلی ہمدردی اورتعزےت کرتا ہوں ۔ مےں آپ کی والدہ تو واپس نہےں لاسکتا لےکن پنجاب حکومت آپ کے خاندان کی ہر ممکن دےکھ بھال کرے گی۔ وزےراعلیٰ نے جاں بحق مرےضہ کے لواحقےن کو 10لاکھ روپے مالی امداد کا چےک دےا۔ درےں اثناءوزےراعلیٰ نے اےک خاتون شبانہ کی درخواست پر ڈی پی او قصور کو ہداےت کی خاتون کے مقتول بےٹے کے کےس کی تحقےقات جلد مکمل کی جائےں اور ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائےں ۔وزےراعلیٰ نے اس خاتون کےلئے 5لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کےا اور کہا آپ کو انصاف ملے گا اور آپ کے اکلوتے بےٹے کو قتل کرنے والے ملزم جلد گرفتار ہوںگے۔ وزےراعلیٰ کوبےٹوں اوردےگر لواحقےن نے بتاےا ہم مختلف ہسپتالوں مےں گئے لےکن کہےں بھی ہماری والدہ کے علاج معالجے پر ڈاکٹروںنے توجہ نہےں دی۔ افسوسناک واقعہ کی تفصیلات جان کر وزےراعلیٰ کی آنکھیں نمناک ہو گئیں اور انہوںنے علاج معالجے مےں کوتاہی اور غفلت برتنے اور ڈاکٹروں کی بے حسی پر شدےد برہمی کا اظہار کےا اورکہا کہ زندگی موت خدا کے ہاتھ مےں ہے لےکن ان کو انسان تو سمجھا جاتا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق شہباز شرےف نے اچانک قصور کا دورہ کےا اور بغےر پروٹوکول ٹبی کمبواں قصور مےں زہرہ بی بی کے گھر گئے۔ وزےر اعلیٰ کی آمد کی اطلاع پا کر وہاں پر کامران نا می نوجوان جس کو تقرےباً اےک سال قبل قتل کر دےا گیا تھا۔ اسکے ورثاءبھی وہاں پر آگئے اور انصاف کیلئے وزےراعلیٰ پنجاب سے ملنے کا کہا جس پر ڈی پی او قصور سےد علی ناصر رضوی نے انکی وزےر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرائی۔ وزےراعلیٰ پنجاب کی آمد کی خبر سن کر ضلعی انتظامےہ ہائی الرٹ پوزےشن مےں رہی، وزےراعلیٰ پنجا ب بذرےعہ ہےلی کاپٹر ڈی پی اےس سکول مےں آئے اور کوسٹر پر بےٹھ کر زہرہ بی بی کے گھر پہنچے۔
وزیراعلیٰ دورہ