• news

بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2سلیکٹرز کی چھٹی کرادی

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد شروع کردیا ہے ۔ پانچ رکنی سلیکشن پینل میں سے دو سلیکٹرز جیتن پرانجپی اور گگن کھوڈا کی چھٹی کرادی گئی ہے ۔ سلیکشن پینل اب تین سلیکٹرز تک محدود رہ گیا ہے ۔ نئے پینل کی پہلی ذمہ داری آٹھ سے بارہ فروری تک بنگلہ دیش کیخلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کا چنائو ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن