• news

نیو ائر پولو کپ بلال سٹیل /ڈسکون کنسٹرکشن نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیو ائر پولو کپ 2017ء بلال سٹیل /ڈسکون کنسٹرکشن نے جیت لیا۔ فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد آخری لمحوں میں احسن اینڈ کمپنی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سب سڈری فائنل میں باڑیز نے امپریل شوگر کو ہرایا۔ لاہور پولو کلب کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں گذشتہ روز فائنل میچ میں بلال سٹیل /ڈسکون کنسٹرکشن نے احسن اینڈ کمپنی کو 7-6 سے مات دی۔ سب سڈری فائنل میں باڑیز نے امپریل شوگر کو 6-0 سے ہرا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن