• news

پنجاب کی ترقی کا کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے:شاہد آفریدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب دوسرے صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ترقی یافتہ ہے جس کا سارا کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے۔خیبر پی کے کے عوام کو عمران بھائی سے بہت زیادہ توقعات ہیں اس لیے وہ اپنا فوکس زیادہ سے زیادہ وہاں رکھیں۔ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ کا سٹینڈرڈ وہ نہیں ہے جس کے ساتھ ہم آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ میں جیت سکیں۔ پنجاب دوسرے صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ترقی یافتہ ہے جس کا سارا کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے۔ نواز شریف سے گزارش کروں گا کہ وہ سارے پاکستان کے وزیر اعظم ہیں اس لیے وہ دوسرے صوبوں پر بھی توجہ دیں اور سارے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی سیاسی اختلافات بھلا کر وزیر اعظم کے ساتھ مل کر کام کریں۔ سیاست کوئی بری چیز نہیں ہے لیکن یہ خدمت کے جذبے کے تحت کی جانی چاہیے، اگر عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کا کام کیا جائے تو وہ بہتر ہے۔ مجھے اللہ نے کرکٹ کی وجہ سے بہت عزت دی ہے عمران بھائی کو دیکھ کر میں نے کرکٹ شروع کی وہ بہت ہی ایماندار شخص ہیں۔ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ کا سٹینڈرڈ وہ نہیں جس میں ہم آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ میں جیت سکیںہمارے ملک میں ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا۔

ای پیپر-دی نیشن