• news

تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے: فرہاد بہادر بھلہ

فیروزوالہ ( نامہ نگار)میونسپل ٹائون کمیٹی فیروزوالہ کے چیئرمین فرہاد بہادر بھُلہ نے کہا کہ تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ اگر مجھ سے کوئی غلطی ہو تو میری اصلاح کریں اور ممبران کی مشاورت اور ترقی سے علاقے کو مثالی بنانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چئیرمین چوہدری ریاض احمد گجر ، حاجی مظفر احمد ظفر میاں مشتاق حسین، چوہدری محمد زمان بھُلہ ، مقصود احمد بٹ اور دیگر ارکان ممبران بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن