غیر ملکی مشیران کی وجہ سے تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے: پنجاب ٹیچرز یونین
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفراز، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر و دیگر نے کہا ہے کہ اساتذہ پنجاب کو ایک سازش کے تحت مایوسیوں کے اندھیروں میں دھکیلا جا رہا ہے غیر ملکی مشیران تعلیم کی وجہ سے تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔اس میں بہتری کی بجائے اسے تباہ کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز بنا دی گئیںہیں۔