سیرت مصطفیؐ کو اپنائے بغیر نجات ممکن نہیں: میاں جمیل
لاہور (خبرنگار) سیرت مصطفیؐ کو اپنائے بغیر نجات ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جھنگ میں عظمت توحید اور حرمت رسولؐ سیمینارز، جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرکز الشہداء میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آدمؑ سے لے کر حضور نبی کریمؐ تک تمام انبیاء کی دعوت کا بنیادی نقطہ توحید ہی رہا ہے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ اصلاح امت کیلئے علماء کرام ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و حدیث کی تعلیمات کو عام کئے بغیر معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں۔