• news

چودھری شجاعت حسین کی بھانجی کو سپردخاک کردیا گیا، قل آج ہوں گے

لاہور(خبر نگار)ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی بھانجی اور چودھری جاوید چٹھہ کی صاحبزادی سابق گورنر مشتاق گورمانی کے بھانجے خالد خاں کی اہلیہ جیدہ خالد خاں کی نماز جنازہ گورمانی ہائوس میں ادا کی گئی اور مقام قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ قرآن خوانی پیر 9جنوری کو دوپہر 2 بجے گورمانی ہائوس 44جی، مین گلبرگ بالمقابل ہوم اکنامکس کالج میں ہی ہو گی۔ نماز جنازہ میں چودھری شجاعت حسین، چودھری وجاہت حسین، چودھری شفاعت حسین، چودھری جاوید چٹھہ، فراست علی چٹھہ، مونس الٰہی، مشاہد حسین سید، حامد ناصر چٹھہ، سینیٹر کامل علی آغا، چودھری ظہیرالدین،خسرو پرویز اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن