بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی: میاں ایوب
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ سردی کے بڑھتے ہی بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو اور کاربار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے حکمرانوں نے 2013ء سے ابتک عوام کو بے وقوف بنا یا اور ریلیف دینے کی بجائے لوٹ رہے ہیں۔