چیپل کا بیان مایوس کن: شعیب اختر، نیوٹرل مقام پر آسٹریلیا کو ہرا سکتے ہیں: رمیز راجہ
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے پاکستان ٹیم کی پرفارمنس خاصی مایوس کن تھی تاہم ای این چیپل کو خیال کرنا چاہیے تھا، ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوٹرل مقام پر تو پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے، ہماری ساکھ دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے کہ ہم ان گراﺅنڈز پر ہار جاتے ہیں۔