فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کی والدہ انتقال کر گئیں آسٹریلیا سے آج وطن واپس پہنچیں گے
بوریوالا+ گگو منڈی+ لاہور (نامہ نگاران+ سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قامت فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کی والدہ انتقال کر گئیں۔ محمد عرفان کی والدہ گذشتہ ایک ماہ سے لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ والدہ کی وفات کی خبر سننے کے بعد محمد عرفان آسٹریلیا سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں اور وہ آج کسی بھی وقت پاکستان واپس آئیں گے جہاں وہ اپنی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ نماز جنازہ کے وقت کا تعین محمد عرفان کی وطن واپسی پر کیا جائیگا۔ مرحومہ کو انکے آبائی گاﺅں /201ای بی میں سپردخاک کیا جائیگا۔انکی نمازجنازہ آج 10 جنوری کو بعد از نماز ظہر ادا کئے جانے کا امکان ہے۔ دریں اثناءپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان، ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سمیت بورڈ آفیشلز اور سابق کھلاڑیوں نے محمد عرفان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔