• news

پیپلز پارٹی اور پی پی پارلیمنٹرین میں اتحاد، ایک نشان پر الیکشن لڑنے کا اعلان پی پی پی کو رجسٹر نہیں کرایا جا سکتا، میرا کیس عدالت میں ہے: ناہید خان

کراچی+ ملتان (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری اور بلاول کے ایک نشان پر الیکشن لڑنے کا مسئلہ باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے اتحاد کر لیا۔ اب بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری ایک ہی انتخابی نشان تیر پر الیکشن لڑیں گے۔ ضمنی الیکشن مارچ سے پہلے کرانے پر پارٹی میں مشاورت جاری ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی ورکرز گروپ کی رہنما بینظیر بھٹو کی سابق پرسنل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے نام پر حالیہ الیکشن فراڈ ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کو رجسٹرڈ نہیں کرایا جا سکتا کیونکہ اس حوالے سے میرا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ناہید خان نے مزید کہا کہ 2013 کے جنرل الیکشن سے قبل آصف علی زرداری نے الیکشن کمشن کے سامنے پاکستان پیپلزپارٹی کے نام کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اسلئے الیکشن کمشن میں فورپی (پاکستان پیپلز پارلیمنٹرین) رجسٹر ہوئی۔ میرے کیس کے فیصلے تک پاکستان پیپلزپارٹی کے نام کو رجسٹریشن یا الحاق نہیں دیا جا سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن