• news

جکھڑ:نوزائیدہ بیٹے کے دودھ کےلئے پیسے نہ ہونے پر بیروزگار شخص کی خودکشی

جکھڑ+کمالیہ(نامہ نگاران) بے روزگاری کے سبب گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شخص نے چھت سے لٹک کر خود کشی کر لی، گھر میں 15 روز کے بچہ کے لئے دودھ کے لےئے پیسے نہیں تھے جس کے سبب خود کشی کی ۔تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام پورہ چونگی نمبر 6کے رہائشی ساجد انصاری نے گزشتہ کئی ماہ سے بے روزگار تھااورگھر میں فاقوں کی نوبت تھی اور پندرہ روز قبل اس کے بیٹا پیدا ہوا تھا۔ گزشتہ روز اس نے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق متوفی کی بیوی کا کہنا ہے ساجد سے بچے کے دودھ کے لےئے پیسے مانگے تھے جس پر وہ پریشان تھا۔ واقع کی اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس نے نعش تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔
خودکشی

ای پیپر-دی نیشن