• news

ترکی: سرائے عالمگیر کے 4 نوجوانوں پر ایجنٹوں کا وحشیانہ تشدد‘ تاوان دیکر رہائی ملی

سرائے عالمگیر (نامہ نگار) دو ماہ قبل ترکی جانیوالے 4 نوجوانوں پر ایجنٹوں کا وحشیانہ تشدد‘ جسموں کو گرم خنجر سے داغتے رہے۔ ویڈیو بناکر گھر بھیج کر 80 لاکھ روپے وصول کرکے رہا کر دیا۔ تفصیل کے مطابق سرائے عالمگیرکے نواحی گائوںدندی لوہارکے دو نوجوان عبدالقدوس، علی شان موضع چک قائم تھانہ بولانی کے عمران خان اور مرزا نعمان بیگ جوکہ کچھ ماہ پہلے بسلسلہ روزگار ایجنٹ زاہد اور طارق کے ذریعے پانچ‘ پانچ لاکھ فی کس دیکر ترکی پہنچے، بعدازاں اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دیکر چاروں نوجوانوںکو طارق نامی ایجنٹ نے نظام الدین عرف رحیم افغانی جوکہ اغواکاروںکے گروہ کا سرغنہ بتایا جاتا ہے کے حوالے کر دیا وہاں انکے ہاتھ پائوں باندھ کر تشددکا نشانہ بنایا، جسموں کو بُری طرح داغا جاتا رہا جن کی دلخراش اور تشددزدہ ویڈیو بناکر پاکستان میں والدین کو بجھوائی گئی جس پر غریب والدین نے20لاکھ فی کس رقم اکٹھی کرکے80لاکھ کی خطیر رقم پشاور میں نورالدین کے حوالہ کی تو چاروں نوجوانوں کو رہائی ملی، اغوا کار مغویوںکو تقریباً ایک ماہ پانچ دن اپنی قید میں رکھ کر ان پر بہیمانہ تشدد کرتے رہے اور بھوکا رکھا گیا، جسموںکو خنجر گرم کرکے جلایا جاتا تھا۔ اغواکاروں میں نظام الدین کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ اسکے ساتھیو شیرولی خان اور نورالرحمن کا تعلق پشاورسے ہے۔ رہائی پانے والے نوجوانوںکے والدین نے نوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی نوجوان اپنے ملک میں محنت مزدوری کرکے روزی کمائیںکبھی کسی سبزباغ دکھانے والے ایجنٹ کی باتوں میں نہ آئیں۔

ای پیپر-دی نیشن