• news

.دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ناگزیر ہے: ماہرین

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام کے لئے قانون سازی ہونے کا قوی امکان ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوجی عدالتوں کے کردار کا اعتراف کیا گیا اور کہا گیا کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے لئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ اتوار کے روز آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کئے گئے پریس ریلیز میں بین السطور یہ پیغام موجود تھا کہ فوجی عدالتوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کیا اور ان عدالتوں کی طرف سے دی جانے والی سزاؤں سے دہشت گردی کے رجحان میں کمی آئی۔ ملک میں دہشت گردی بڑھنے کی ایک وجہ یہ بھی رہی ہے کہ دہشت گرد انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے رہا ہو جاتے تھے‘ انہیں سخت سزائیں نہیں دی جاتی تھیں۔ سیکیورٹی امور کے ماہرین کے مطابق دہشت گردی مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ناگزیر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن