خودمختار اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا وزیراعظم کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) نیپرا، اوگرا، پی ٹی اے، پیپرا و دیگر خودمختار اتھارٹیز کے حوالے سے وزیراعظیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے یہ نوٹییکیشن 19 دسمبر 2016ء کو جاری کیا تھا۔ وزیراعظیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں خودمختار اتھارٹیز کو وزارتوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزارتوں کا کام ان کی دیکھ بھال کرنا اور ان کو قانونی طر یقے سے چلانا ہو گا۔ ہائیکورٹ میں دائر کردہ رٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا یہ اقدام آئین کی خلاف ورزی ہے۔ رٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب کے علاوہ 14مختلف لوگوں کو پارٹی بنایا گیا ہے۔ عدالت سے وزیر اعظم کے حکم کیخلاف حکم امتناعی کی درخواست بھی کی ہے۔