• news

بھارت کے پانی روکنے سے دریائے چناب میں آمد 4 ہزار 800کیوسک رہ گئی

سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارت کی طرف سے دریائے چناب کا پانی بگلیہار ڈیم میں روکنے سے دریا خشک ہو گیا، ہیڈمرالہ کے مقام پر ایک نہر مرالہ راوی لنک کے بعد اب دوسری نہر اپرچناب بھی بند کردی گئی۔ بتایا گیا ہے سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت دریائے چناب میں روزانہ 55 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے لیکن بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک رکھا ہے۔ دریائے چناب کاایک بڑا حصہ خشک ہو چکا ہے اور ہیڈمرالہ کے مقام پر دو نہریں بھی بند ہیں۔ شہریوں کا کہناہے کہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 4814 کیوسک ہے اور نہریں بھی بند ہیں، دریا خشک ہوچکا ہے لیکن حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے پاکستان کی حکومت کو دریائے چناب کا پانی روکے جانے کے معاملہ کو عالمی سطح پربلند کرناچاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن