• news

آمدن سے زائد اثاثے ڈائریکٹر وزارت خارجہ پر فردِ جرم عائد

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈائریکٹر وزارت خارجہ شفقت چیمہ پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔ ڈائریکٹر وزارت خارجہ شفقت چیمہ نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ احتساب عدالت نے نیب سے 10 جنوری کو شہادتیں طلب کرلیں۔ احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے کیس کی سماعت کی۔

ای پیپر-دی نیشن