• news

سراج الحق کی ایمانداری کے بارے میں سپریم کورٹ کے ریمارکس قابل تحسین ہیں: حافظ ادریس

لاہور(خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے منصورہ میں ہفتہ وار درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سرپم کورٹ میں زیر سماعت کرپشن کیس کی سماعت کے دوران بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بھری عدالت میں کہا ہے کہ دستور کی دفعہ 62-63 لاگو ہو جائے تو امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے سوا تمام مدعی اور مدعیٰ علیہان پارلیمان سے باہر ہو جائیں گے ، کیس کا فیصلہ جو بھی آیا یہ ریمارکس پوری قوم کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں ۔ جماعت اسلامی اس بات پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن