• news

’’آپ ہمارے حق کیلئے سڑکوں پر نکلیں‘‘ سپریم کورٹ کے احاطے میں بھٹہ مزدور عمران کے قدموں میں گر گیا

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ کے احاطے میں بھٹہ مزدور عمران خان کے قدموں میں گر گیا اور فریاد کی کہ پنجاب میں آج بھی بھٹہ مزدوروں سے جبری مشقت لی جاتی ہے،کوئی کچھ نہیں کر رہا آپ ہمارے حق کیلئے سڑکوں پر نکلیں ، جس پرعمران نے معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی کرادی ۔ بھٹہ مزدور نے عمران خان کے پائوں پکڑ لئے اور کہا کہ ہمیں روندا جارہا ہے ،کوئی ہمارے لئے کچھ نہیں کر رہا ،عمران نے ایم پی اے عارف عباسی کو اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد لانے کی بھی ہدایت کی ۔

ای پیپر-دی نیشن