• news

طیبہ کے جسم پر جھلسنے دیگر زخموں کے گیارہ نشانات، رپورٹ: آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت +ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کے گھر مبینہ تشدد کا شکار طیبہ کے جسم پر جھلسنے اور مختلف نوعیت کے 11 زخموں کے نشانات ہیں۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق طیبہ کے بازو، ٹانگوں، کمر اور آنکھوں کے گرد نشانات پائے گئے۔ طیبہ کی دائیں کنپٹی پر ایک مربع سینٹی میٹر کا زخم ہے، طیبہ کا ذہنی توازن درست ہے، وہ دبائو کا شکار ہے تاہم طیبہ کی ذہنی حالت میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ رپورٹ ضلعی انتظامیہ سپریم کورٹ میں جمع کرائیگی۔ تشدد کے کیس کی سماعت آج ہو گی۔ پولیس نے بھی تحقیقاتی رپورٹ کو مکمل کرلیا ہے جس میں طیبہ کے والدین اور جج کی اہلیہ ماہین کے بیانات کے علاوہ راضی نامہ اور مجسٹریٹ نشاء اشتیاق کو قلمبند کرایا گیا طیبہ کا ابتدائی بیان شامل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ راضی نامہ کرنے والے اعظم اور کوثر بی بی طیبہ کے حقیقی والدین ہیں جنہیں سپریم کورٹ میں پیش کیا جائیگا تاہم طیبہ کے والدین کی حتمی تصدیق ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آنے پر ہی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن