مریدکے: علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بچ گئی، ڈرائیور کی ٹوٹا ٹریک دیکھ کر ہنگامی بریک
مریدکے (نامہ نگار) علامہ اقبال ایکسپریس ڈرائیور کی حاضر دماغی سے ایک ہفتہ میں دوسری بار حادثہ کا شکار ہونے سے معجزانہ طور پر بچ گئی۔ ڈرائیور نے ٹوٹا ٹریک دیکھ کر ہنگامی بریک لگا کر ٹرین کو حادثے سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے نارووال لاہور کراچی جانے والی ٹرین ڈرائیور نے نارنگ منڈی اور مہتہ سوجا کے درمیان ٹریک ٹوٹا ہوا دیکھ کر فوری بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی خستہ حالی کے باعث ایک ہفتہ میں ٹریک ٹوٹنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ واضح رہے کہ 4 روز قبل بھی جئے سنگھ والا کے قریب ٹریک ٹوٹا ہوا پایا گیا تھا۔