متنازعہ خبر: رپورٹ پیش کرنے کے حکم کیخلاف متفرق درخواست پر ہائیکورٹ سے وکلا کو نوٹس جاری
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے متنازعہ خبر کی رپورٹ پیش کرنے کے حکم کیخلاف دائر متفرق درخواست پر وکلاء کو 13 فروری کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے وزارت داخلہ کی متفرق درخواست پر سماعت کی تو وزارت داخلہ کے سٹینڈنگ کونسل نے موقف اختیار کیا کہ متنازعہ خبر سکینڈل کی رپورٹ پیش کرنے کے حکم میں غلطی ہوئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے انکوائری رپورٹ مکمل کرنے یا پیش کرنے کا نہیں کہا۔ انکوائری ابھی بھی جاری ہے اس لیے انکوائری رپورٹ پیش کرنے کے حکم میں ترمیم کی جائے۔