• news

اسلامی ممالک افغانستان میں امن کیلئے مدد کریں: اشرف غنی

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کیلئے اسلامی ممالک مدد کریں۔ طالبان اپنے آپ کو دہشت گرد گروپوں سے علیحدہ کریں۔ دہشت گرد گروپ اسلامی ممالک کیلئے خطرہ ہیں۔ سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک شدت پسند رہنماؤں پر مفاہمت کیلئے دباؤ ڈالیں۔ افغانستان کے سعودی عرب، یو اے ای سمیت اسلامی ممالک سے اچھے تعلقات ہیں۔ داعش پورے خطے کیلئے خطرہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن