• news

عدالتی حکم عدولی پر سیشن کورٹ سے متعدد پولیس اہلکاروں، افسروں کے وارنٹ جاری

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ کی جانب سے عدالتی حکم عدولی پر بیسیوں پولیس اہلکاروں، افسروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جن اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں ان میں 50 سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ اوز کو حکم دیا ہے کہ ملزموں کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے۔ سیشن کورٹ نے زیر سماعت سنگین نوعیت کے مقدمات میں بطور گواہ پیش ہونے کے لئے متعدد بار پولیس افسروں کو طلب کیا۔ سیشن کورٹ نے ان اہلکاروں کے وارنٹ کی کاپیاں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بھجوا دی ہیں۔ سی سی پی او کو بھی مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اہلکاروں کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا پابند کیا جائے۔ اگر پولیس اہلکار عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کریں گے تو عام شہری سے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن