• news

فاروق ستار کا آرمی چیف کو فون

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے۔ امید ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچے گی۔

ای پیپر-دی نیشن