آصف زرداری کیخلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کی درخواست منظور
راولپنڈی (آن لائن) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت نمبر1کے جج خالد محمود رانجھا نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 18جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے عدالت میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265K کے تحت بریت کی درخواست دائر کی عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور سماعت 18جنوری تک ملتوی کردی ہے۔