سرتاج عزیز ، طارق فاطمی‘ ایاز صادق اور رضا ربانی کا ایرانی سفارتخانہ جا کر رفسنجانی کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی ، رضا ربانی نے منگل کے روز ایرانی سفارتخانہ کے الگ الگ دورے کئے اور ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ اپنے تاثرات میںسرتاج عزیز نے سابق ایرانی صدر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ہاشمی رفسنجانی ایک زیرک راہنماء اور مدبر تھے جنہوں نے اپنے ملک کی خدمات عزم اور نمایاں انداز میں کی۔ مرحوم پاکستان کے ایک مخلص اور سچے دوست تھے جنہیں پاکستان کے عوام دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔