شعبہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کا بجٹ کسی دوسرے منصوبے پر خرچ نہیں کیا جا رہا : ترجمان
لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہاہے کہ رواں مالی سال میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے ترقیاتی منصوبوں پر تقریبا 44-ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں-ترجمان نے کہاکہ شعبہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کا بجٹ کسی دوسرے ترقیاتی منصوبے کی طرف منتقل نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے تمام باتیں محض افواہیں ہیں-ترجمان مزید کہاکہ پورے صوبے کے 40 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں کی ریومپنگ کی جا رہی ہے-