• news

2017ء ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی آبرومندانہ رہائی اور وطن واپسی کا سال ہوگا: ناصر اقبال

لاہور (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں 2017ء ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی آبرومندانہ رہائی اور وطن واپسی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کی حفاظت کیلئے دور رس اصلاحات کا سال ہوگا۔ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ کی طویل قید انسانیت پر کاری ضرب ہے۔ اوباما تایخ میں زندہ رہ سکتے ہیں اگر وہ جاتے جاتے اپنے ہاتھوں سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا اچھا کام کر دیں۔ محمد ناصر اقبال خان‘ میاں محمد سعد کھوکھر اور رابعہ رحمن نے مزید کہا کہ فوزیہ صدیقی نے بار بار قومی اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن