• news

پاکستان کی پہلی خواجہ سراماڈل کامی سد نے فلم نگری میں قدم رکھ دیا

لاہور(کلچرل رپورٹر ) پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل کامی سد نے فلمی سفر کا آغازکر دیا۔ کامی مختصر فلم ”رانی“ میں جلوہ گر ہونگی۔ کامی سد نے کچھ عرصہ قبل ریمپ پر واک کر کے خوب توجہ سمیٹی تھی۔فلم رانی میں کامی سد نے خواجہ سرا کا مرکزی کردارنبھایا ہے۔ تاحال یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ اسے ریلیز کب کیا جائےگا۔کامی سد کے مطابق فلم رانی میں یہ پیغام دیا جائے گا کہ خواجہ سرا بھی زندگی میں بہت کچھ کر سکتے ہیں، ان کا مقصد صرف شادیوں میں رقص کرنا ہی نہیں ہے۔ فلم کی کہانی ایک خواجہ سرا پر مبنی ہے جسے کراچی کی سڑکوں پر کھلونے فروخت کرنے کے دوران ایک روز ایسا بچہ ملا جسے اس کے خاندان والے چھوڑ چکے تھے۔کامی اسے اپنے گھر لے آتی ہے اور بعد میں انہیں کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن