• news

شاہ رخ خان کی شلوار قمیص اور پشاوری چپل میں تصاویر نے دھوم مچا دی

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی شلوار قمیص اور پشاوری چپل پہننے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ شلوار قمیص کا لباس دنیا بھر میں مشہور ہے جس میں انسان کی شخصیت جاذب نظر ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی معروف شخصیات پرکشش بننے کے لئے شلوار قمیص پہنتی ہیں لیکن اب اس لباس کا جادو بالی ووڈ کے سر پر بھی چڑھ کر بول رہا ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم ”رئیس“ کے سیٹ سے شلوار قمیص اور پشاوری چپل پہنے تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس میں کنگ خان کی شخصیت مزید پرکشش نظر آ رہی ہے اور ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان فلم ”رئیس“ میں پاکستانی سٹار ماہرہ خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن