اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، برآمد کنندگان کیلئے مراعاتی پیکیج کی منظوری نیلم جہلم سرچارج وصولی میں 18 ماہ کی توسیع
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں برآمد کنندگان کے لئے 180 ارب روپے کے مراعاتی پیکیج کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں نیلم جہلم پن بجلی گھر منصوبے کے لئے بجلی کی بلز پر وصول کئے جانے والے سرچارج کی وصولی کی معیاد آئندہ 18 ماہ کے لئے بڑھا دی اب یہ سرچارج بجلی کے صارفین سے 30جون 2018ء تک وصول کیا جاتا رہے گا۔ اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کی سفارش پر پنجاب کے نیٹ ہائیڈل منافع کے کلیمز کو طے کرنے کے لئے واپڈا کو حکومت پاکستان کی ضمانت اور ’’لیٹر آف کمفرٹ‘‘ جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ اجلاس میں ملک کے معاشی انڈی کیٹرزکے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔