• news

فرقہ واریت مسلمانوں کیلئے زہر قاتل، ختم کرنیکی ضرورت ہے: حافظ سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بھارتی فوج کو جلد کشمیر سے نکلنا پڑے گا اور مظلوم کشمیری آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔ آزادکشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے یہاں کے عوام اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی کھل کر مدد کریں۔ فرقہ واریت مسلمانوں کے لئے زہر قاتل ہے‘ اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ 13جنوری کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں بڑی کشمیر کانفرنس ہو گی۔ مذہبی و سیاسی جماعتیں متحد ہو کر جدوجہد آزادی کشمیر سے متعلق مضبوط پیغام دیں گی۔ مرکز القادسیہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعۃ الدعوۃ آزاد کشمیرکے زیراہتمام مرکز ام القریٰ مظفر آباد میں منعقدہ کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعۃ الدعوۃ آزادکشمیر مولانا عبدالعزیز علوی، مولاناسیف اللہ خالد اورزونل مسئول کشمیرزون حمیدالحسن سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تربیتی نشست میں کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ کشمیری قوم سڑکوں پر موجود اور پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہی ہے۔ کشمیریوں کی معاشی ناکہ بندی اور تمامتر ظلم وستم کے باوجود تحریک آزادی کودن بدن مضبوط ہوتا دیکھ کر بھارتی ایوانوں میں لرزہ طاری ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ آج اس ظلم پر بین الاقوامی دنیا نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی پر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے کہاکہ تقسیم ہند کے موقع پر حیدرآباد دکن، جونا گڑھ اور دیگر مسلم اکثریتی ریاستوں نے بھی لاالہ الااللہ کی خاطر پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا مگر انگریز اور ہندو کے گٹھ جوڑ کے نتیجہ میں یہ علاقے پاکستان کے ساتھ شامل نہ ہو سکے۔ آج کشمیر ی مسلمان بھی اسی کلمہ کیلئے پاکستان سے ملنا چاہتے ہیں تاہم بھارت سرکار کی جانب سے ان پر بے پناہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن