• news

راولپنڈی: طلبا ءگروپوں میں صلح کیلئے آنیوالا اسلامی جمعیت طلبہ کا ناظم ایک فریق کی فائرنگ سے جاں بحق

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) گورنمنٹ پوسٹ گرےجوےٹ کالج اصغر مال کے باہر دو طلبہ گروپوں کے درمےان جھگڑے مےں فائرنگ کے دوران صلح کرانے کےلئے آنے والااسلامی جمعےت طلبہ کا ناظم جاں بحق ہوگےا۔ بدھ کے روز کالج کے اندر جھگڑنے والے دو گروپ کالج کے باہر سڑک پر آگئے، اسی دوران صلح صفائی کےلئے اصغر مال کالج مےں اسلامی جمعےت طلبہ کے ناظم توقےر عباسی بھی وہاں پہنچے لےکن اےک فرےق نے فائرنگ کردی جس کی زد مےں آنے سے توقےر عباسی شدےد زخمی ہوگئے جنہےں طبی امداد کےلئے ہولی فےملی ہسپتال پہنچاےا گےا لےکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
طلبا تصادم

ای پیپر-دی نیشن