پانامہ کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل‘ قوم خوشخبری سننے کوتیار ہے: تحریک انصاف
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پاناما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے، مریم اورنگزیب عمران خان پر کیس کریں ویلکم کریں گے ۔ آئی سی آئی جے پر بھی کیس کریں ٹھیک ٹھاک پیسے مل جائیں گے اور کرپشن بھی نہیں کرنی پڑیگی ۔عدالت کے سامنے 55 ثبوت پیش کر دیئے، اب مزید ثبوت ہمارے پاس نہیں ہیں ۔نعیم الحق نے کہا ہے کہ نعیم بخاری نے اپنے دلائل مکمل کر لئے ہیں ۔امید ہے سپریم کورٹ کیس کا فیصلہ جلد سنائیگی، پوری قوم پانامہ لیکس کیس پر متحد ہے اور خوشخبری سننے کو تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نوازشریف چار سوالات کے جواب دے دیتے تو قوم اس سنگین صورتحال سے دوچار نہ ہوتی ۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ مریم اورنگزیب عمران خان پر کیس کریں ہم ویلکم کریں گے۔
تحریک انصاف