• news

طیبہ پر تشدد کی ملزمہ کی تصویر بنانے پر بھائی کا صحافیوں پر حملہ‘ موبائل چھین لیا‘ پولیس نے معاملہ رفع دفع کرادیا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) طیبہ تشدد کیس کی سماعت کے بعدایڈیشنل دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد راجہ خرم خان کی اہلیہ ماہین عرف مانو باجی کی میڈےا کی جانب سے موبائل فون پر تصاویر کھنچنے اور مووی بنانے کے معاملے پر ماہین کے بھائی ،ساتھیوں کا صحافیوں سے جھگڑا ہوگےا معاملہ تھانہ سیکریٹریٹ تک پہچ گےا ، وکلاءصحافیوں کی بڑی تعداد تھانہ پہنچ گئی۔جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ماہین سماعت کے بعد واپس جارہی تھی کہ میڈےا نمائندوں نے موبائل فون پر اس کی تصاویر اور مووی بنائی جبکہ تشدد کے حوالے سے اس سے سولات کرنے کی کوشش کی جس پر خاتون کے بھائی نے غصہ میں ایک موبائل چھین کر اپنے ایک ساتھی کے حوالے کردےا جس نے موبائل غائب کردےا ، جب صحافیوں نے استفسار کےا کہ یہ ہماری ڈیوٹی ہے موبائل کیوں چھینا جس پرماہین کے بھائی نے جو ایک فوجی افسر بتائے جاتے ہیں اور اس کے ہمراہ ساتھیوں نے صحافیوں پر حملہ کردےا ، سپریم کورٹ کا احاطہ میدان جنگ بن گےا ،ہاتھاپائی ہوئی پولیس نے معاملہ ختم کرواےا۔
تصویر/حملہ

ای پیپر-دی نیشن